Duniya ki sab se Akeli hatoon.




اس دنیا میں کوئی کتنا بھی تنہا ہو اُس کا ایک آدھ دوست تو ضرور ہوتا ہے، مگر 

برطانوی خاتون ایملی فوکس کا معاملہ بہت ہی منفرد اور افسوسناک ہے۔ اُس کا کہنا 

ہے کہ اسے کبھی کسی کی دوستی نصیب نہیں ہوئی اور اتنی تنہا ہے کہ اکثر اوقات 

بازار کا چکر محض اس لئے لگاتی ہے کہ کسی سے دو جملوں کا ہی تبادلہ ہو 

جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 32 سالہ ایملی کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کی تنہا ترین 

انسان ہے جو گزشتہ دس سال کے دوران ایک بھی دوست نہیں بنا سکی اور اکثر 

شاپنگ سٹور ز میں بھٹکتی رہتی ہے تا کہ کسی سے بات چیت کر سکے اور کوئی 

دوست ڈھونڈ سکے۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کئی ہفتوں تک اس کی 

کسی کے ساتھ بات چیت نہیں ہوتی۔ ایملی گزشتہ ایک دہائی سے تنہائی کی زندگی 

گزار رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی تنہائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’ میری کئی 

کئی ہفتوں تک کسی سے بات نہیں ہوتی ۔ بالآخر میں اپنی تنہائی سے تنگ آکر کسی 

شاپنگ سٹور چلی جاتی ہوں اور اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ کسی کسٹمر یا پھر 

سیلز اسسٹنٹ سے ہی میری بات ہوجائے۔ لو گ اس بات کو نہیں سوچتے کہ کسی 

بھی عمر کے افراد تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ صرف بوڑھے لوگوں کا مسئلہ نہیں 

ہے۔ میں لوگوں کو بظاہر ایک خوش باش انسان نظر آتی ہوں لیکن اندر سے میں 

بہت تنہا ہوں اور جب کرسمس یا کوئی اور تہوار آتا ہے تو میری تنہائی اور بھی 

بڑھ جاتی ہے۔ ہر کوئی اپنی خوشیوں میں مگن ہوتا ہے اور میں اکیلی ہی باتیں کرتی 

ہوں۔ لوگوں کے اتنے دوست ہوتے ہیں مگر میں تو ایک دوست کو بھی ترس رہی 

ہوں۔‘‘
Duniya ki sab se Akeli hatoon. Duniya ki sab se Akeli hatoon. Reviewed by Raaztv on November 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.