Easy way to ask for the second marriage permission from the first wife.



لاہور(ویب ڈیسک)دوسری شادی کے لیے بیوی کی اجازت ضروری ہے لیکن کئی لوگ اس شش و پنج میں ہیں 

کہ یہ اجازت کیسے مانگی جائے ؟ جو لوگ یہ ٹرائی کرچکے ہیں ان کی اکثریت کی ہڈیو ں پر ابھی تک پلستر چڑھا 

ہوا ہے۔تاہم رشید صاحب کی ہمت کی داد دینا پڑتی ہےجنہوں نے دھڑلے سے اپنی بیگم کے سامنے کہہ دیا 

کہ ’’میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں مجھے اجازت دو‘‘۔ایسی مردانگی کا مظاہرہ بھلا کون کرسکتا ہے؟اللہ تعالیٰ 

ان کی قبر کو اپنی رحمت سے منور فرمائے۔آمین!میں چونکہ خلق خدا کی آسانی کےلیے ہر وقت حاضر رہتا 

ہوں لہذا جو لوگ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ڈرتے ہیں کہ بیگم سے کیسے یہ بات کریں‘ ان کی سہولت 

کے لیے کچھ طریقے لکھ رہا ہوں تاکہ میرے کسی بھائی کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔آپ کی مزید آسانی کے 

لیے میں نے ہر پیشے کے اعتبار سے مناسب الفاظ کا چناؤ کیا ہے تاکہ جسمانی تشدد کا احتمال کم سے کم رہے۔

آئی ٹی سے وابستہ حضرات کو چاہیے کہ بات شروع کرنے سے قبل بیگم اور اپنے درمیان کم ازکم چار لیپ 

ٹاپ کا فاصلہ رکھیں اور کہیں’’جان!کل سے بہت پریشان ہوں‘ ہر بندے نے سافٹ ویئر ہاؤس کھول لیا ہے‘ 

پانچ پانچ سو روپے میں ویب سائٹس بن رہی ہیں‘ لوگوں کو سافٹ ویئر انجینئراور مکینک کا فرق ہی نہیں پتا۔

بڑی بڑی کمپنیاں بیٹھتی جارہی ہیں۔بڑی مشکل سے امریکہ کی ایک پارٹی ہاتھ لگی ہے لیکن وہ کہتے ہیں پہلے 

ہمارے پاس امریکہ آکر میٹنگ کرو‘ میں بھلا امریکہ کیسے جاؤں؟ میرے ایک دوست نے تو بڑا اچھا حل نکالا 

تھا‘ اس نے ایک گرین کارڈ ہولڈر لڑکی سے ’’واجبی سا‘‘ نکاح پڑھا یا اور امریکہ جاکر ایک کمپنی سے ڈیل کرلی‘ 

آج کل کروڑوں میں کھیلتاہے۔کہتا تھا تم بھی اگر ایسا کرنا چاہتے ہو تو بتاؤ‘ میرا خون کھول اٹھا‘ میں نے کہا‘ 


کمینے! تم کیا سمجھتے ہو میں اپنی اتنی پیاری اور وفا شعار بیوی کے ہوتے ہوئے ایک اور شادی کرلوں ؟ وہ باز 

نہیں آیا اور کہنے لگا’’تم تو جاہل اور بے عقل ہو ‘ ایک دفعہ اپنی بیگم سے بھی مشورہ لے لینامجھے نہیں لگتا کہ 

وہ تمہاری طرح اتنی کم ظرف سوچ کی مالک ہوں گی۔۔۔بیگم پلیز انکار کردو۔۔۔یہ ٹھیک ہے کہ مجھے کروڑوں 

روپیہ مل جائے گا‘ تمہارے لیے نئی گاڑی آجائے گی‘ تمہارے بھائیوں کی بھی نوکری لگ جائے گی‘ تمہارے 

ابا جی کا قرضہ بھی اتر جائے گا۔۔۔لیکن میں کیوں تمہارے ہوتے ہوئے دوسری شادی کروں‘‘۔۔۔اس تقریر 

کے بعد پوری امید ہے آپ کا کام بن جائے گا‘ بعد میں کہہ دیجئے گا کہ امریکہ کی سخت پابندیوں کی وجہ سے 

ویزا نہیں لگا تاہم’’شکیلہ‘‘ کوشش کر رہی ہے۔یاد رہے کہ یہ کوشش کا لفظ ہر روز دہرانا ہے۔پرنٹ میڈیا 

سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کو چاہیے کہ وہ بیگم سے صرف اتنا کہہ دیں کہ دوسری شادی وہ ایسی لڑکی سے 

کررہے
Easy way to ask for the second marriage permission from the first wife. Easy way to ask for the second marriage permission from the first wife. Reviewed by Raaztv on November 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.