Ek Botal sharab ki aur.....




 اپریل میں سندھ حکومت کی جانب سے ناکوں پر چیکنگ کے 

دوران پولیس اہلکاروں کو کچھ احکامات جاری کیے گئے تھے 

جن کے مطابق سندھ پولیس کو ہدایت کی گئی دوران تلاشی 

اگر 

گاڑی سے ایک شراب کی بوتل یا تھوڑی سی منشیات برآمد 

ہوجائے تو اس سے چشم پوشی کی جائے۔ شراب کی کام از کم 

ایک بوتل لیجانے کی اجازت ہوگی جبکہ چرس کی مقدار کا

تعین نہیں کیا گیا تھا ۔ پولیس کو احکامات جاری کیے گئے تھے


کہ ناکوں پر ہی منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج

نہیں ہونا چاہیئے۔ اس خبر کو نجی تی وی چینل سماء نیوز نے

بریک کیا تھا۔لیکن اپریل کی خبر کو ریحام خان اور پیپلز پارٹی

کے رہنماء نبیل گبول نے اس انداز میں پیش کر دیا کہ سوشل

میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔ریحام خان نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کا سکرین



شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک بوتل ووڈکا، کام اس

حکومت کا روز کا ، مبارک ہو نوا پاکستان۔ ‘‘ جس کا جواب

دیتے ہوئے جوش ِ جنون نامی پیج پر لکھاگیا کہ ’’ کتنی بڑی کم

عقل اور جاہل عورت ہے ‎Reham Khan اتنا دماغ کام نہیں

کرتا اپریل کی خبر آج شئیر کر رہی ہےنبیل گبول نے بھی سماء

ٹی وی کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اسے

کہتے ہیں تبدیلی، مجھے فخر ہے عمران خان پر ، پاکستانی

عوام اب اپ ترکی کے پرانے پرندے بزرڈ کی طرح اُڑےگی ‘‘۔
Ek Botal sharab ki aur..... Ek Botal sharab ki aur..... Reviewed by Raaztv on November 10, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.