Hadam Rizvi nay Imran Khan Ko challenge kar diya.




لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک ﷺ کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا کہنا ہے 

کہ ہمارے پاس بہترین فوج،اسلحہ،پہاڑ،موسم اور نہریں موجود ہیں ہمیں کسی کے 

نیچے لگنے کی ضرورت نہیں ہے۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے 

اسلام کی بلا کیا دعوت دینی ہے جو خود اسلام کو ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔آپ لوگ 

تو ٹرمپ کو کہہ نہیں سکتے کہ کلمہ پڑھ اوئے۔تم تو ٹرمپ کی جوتیاں صاف کرتے 

ہو۔ یہ کام صرف خالد بن ولید ہی کر سکتے تھے جنھوں نے دو سپر پاور کو دعوتِ 

اسلام دی۔یہ ہمیں اسلام والوں کو گالیاں دہتے ہیں انہوں نے بلا کافروں کو اسلام 

کی دعوت کیا دینی ہے۔خادم رضوی نے مزید کہا کہ عمران خان 12 کو ہونے والی 

ربیع الاول رحمت اللعالمین کانفرنس میں مجھے ضرور بلائیں جب سب سکالر تقریریں 

کرلیں تو 10 منٹ مجھ فقیر کو بھی ضرور دیں،وہاں جتنے بھی سکالر ہوں گے وہ 

مقالے اپنی جیب میں ڈال لیں گے کہ چلئے جی مولانا آگئے ہیں۔واضح رہے طابق 

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید میلاد کو بھرپور طریقے سے 

سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمۃ 

العالمین ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔یہ بین 

الاقومی کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگی۔اس 

حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل 

اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول 

کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین 

الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی 

خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک 

بھر سے اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ 

عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات 

مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، 

سلامتی، معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں 

کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل 

کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم 

نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے 

ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و 

آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی 

آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔اس بین الاقومی کانفرنس کے موقع پر 

دنیا بھر سے اسلامی شخصیات پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر و اطلاعات و 

نشریات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 11 ربیع الاول کے دن امام 

کعبہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں گے۔وہ اس کانفرنس سے 

خطاب بھی کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔
Hadam Rizvi nay Imran Khan Ko challenge kar diya. Hadam Rizvi nay Imran Khan Ko challenge kar diya. Reviewed by Raaztv on November 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.