Hakomat Hil kar rah gyi.



کراچی: شہرقائد میں ایم ایم اے کے تحت ’’تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ‘‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ 


گئیں،مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے 10لاکھ افراد کی شرکت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،دعوتی 

مہم میں تیزی لائی گئی،کراچی کے بڑے دینی مدارس کے اکابرین اور بزرگ علمائ کرام نے متحدہ مجلس عمل 

کی8نومبرکومنعقدہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے 

بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے، ایم ایم اے سندھ کے قائدین نے صوبائی صدرعلامہ راشد محمودسومرو ،مرکزی 

ترجمان علامہ شاہ اویس نورانی اورعلامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں جامعہ الاسلامیہ علامہ بنوری 

ٹائون،دارالعلوم کراچی،جامعہ بنوریہ ،جامعہ احسن العلوم،جامعہ اشرف المدارس،دارالعلوم نعیمیہ،جامعہ 

سلفیہ،جامعة الرشید،جامعة دارالخیرسمیت کراچی کے اہم دینی جامعات کا دورہ کیا اوربزرگ علمائ کرام ،مہتممین 

کرام کوملین مارچ کے اعراض ومقاصد سے آگاہ کیااورانہیں دعوت دی جس پر اکابرین علمائ کرام نے مکمل 

حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ملین مارچ جیساعوامی قوت کابھرپور مظاہرہ 

وقت کی ضرورت ہے۔


وفدنے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹائون میں جامعہ کے رئیس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے 

امیر مرکزیہ صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر مدظلہ سے ملاقات کی، 

ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر نے طرف سے ملین مارچ کی بھرپور حمایت اور مکمل شرکت کا اعلان کیاگیا ،اس موقع 

پر جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا امداد اللہ ، مولانا ڈاکٹرسعید اسکندر و دیگر بھی موجود تھے۔

دارالعلوم کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدرفیع عثمانی،جامعہ بنوریہ میں رئیس مفتی محمدنعیم،جامعہ احسن 

العلوم میں رئیس جامعہ مفتی محمد زرولی خان،دارالعلوم نعیمیہ میں رئیس جامعہ اوراتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے 

ناظم اعلیٰ مفتی منیب الرحمن، جامعة الرشید میں رئیس جامعہ مفتی عبدالرحیم ،جامعہ اشرف المدارس میں رئیس 

جامعہ مولانا حکیم شاہ محمدمظہر،جامعة دارالخیرمیں رئیس الجامعہ مولانا محمداسفندیارخان اور دیگر اکابرین سے الگ 

الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی دعوت دی اور شرکت ودعائوں کی درخواست 

کی،ان مواقع پر اکابرین اور بزرگ علمائ کرام نے متحدہ مجلس عمل کی8نومبرکومنعقدہ تحفظ ناموس رسالت 

ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپورشریک ہونے کی اپیل کردی۔

صوبائی صدرعلامہ راشد محمودسومرو نے اس موقع پر کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا 

ہے، اگر ملک میں حضور اکرم کی عزت و ناموس محفوظ نہیں تو کسی کی بھی عزت و ناموس محفوظ نہیں رہ 

سکتی،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کی نظر میں عاشقان رسول انتہا پسند ہیں ، سپریم کورٹ 

کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کیا جائے گا، جس کی قیادت مولانا فضل 

الرحمن، سینیٹرسراج الحق ،پیراعجازہاشمی،سینیٹرپروفیسرساجدمیر،علامہ ساجد نقوی اور دیگر مکتبہ فکر کے علمائ 

کریں گے،کراچی کے غیورمسلمان لاکھوں کی تعداد میں شاہراہ قائدین پہنچ کرکے نبی مہربان سے اپنی لازوال 

محبت ،گستاخان رسول اوراس کے سرپرستوں سے اپنی شدیدنفرت اورسپریم کورٹ کے حالیہ غیر منصفانہ فیصلے 

کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کریں گے۔
Hakomat Hil kar rah gyi. Hakomat Hil kar rah gyi. Reviewed by Raaztv on November 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.