Holland nay paakistan me apna safart hana band kar diya.




 ہالینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سیکیورٹی خدشات کے بنیاد پر غیر معینہ 

مدت تک بند کر دیاہے ۔ دنیاٹی وی کے مطابق ہالینڈ کے سفارتخانے نے نئے ویزہ 

کیلئے شیڈول تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ ویزہ کیلئے درخواستوں کی وصولی 

بھی روک دی گئی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت نے سفارتی 

عملے کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر بند کیا ہے،یورپی ملک نے ویزہ کے لیے ہونے 

والے تمام انٹرویوز کو بھی تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نئی 

ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہالینڈ حکومت 

کو کچھ مشکلات کا سامنا تھا جس کے پیش نظر نہ صرف سفارتخانہ بلکہ تمام قونصل 

خانوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔۔

Holland nay paakistan me apna safart hana band kar diya. Holland nay paakistan me apna safart hana band kar diya. Reviewed by Raaztv on November 12, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.