Imran khan Kay Istakbal Kay Liye Kon Aya?


 وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد دورہ چین کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ امکان ظاہر 

کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی طرح چین بھی پاکستان کی مالی امداد کرنے پر آمادگی ظاہر کرے گا جس سے 

پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان کم ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز 5 روزہ 

سرکاری دورے پر بیجنگ ائیر پورٹ پہنچے جہاں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر خالد 

مسعود اور چینی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔عمران خان کا وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا 

سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر 

خزانہ اسد عمرا ور دیگر وفاقی وزرا شیخ رشید، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان 

جام کمال شامل ہیںاس دورے پر جو چیز قابل غورہے کہ چین جو پاکستان کا سب سے اچھا دوست قرار دیا 

جاتا ہے ، سرکاری دورے پر چین آمد پر کسی بھی اعلٰی وزیر یا عہدیدار نے وزیراعظم عمران خان کا ائیر پورٹ 

پر استقبال نہیں کیا۔س معاملے کو لے کر کئی تبصرے ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان 

تحریک انصاف نے کئی مرتبہ اسی معاملے کو لے کر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ہماری 

دنیا بھر میں کہیں بھی عزت نہیں ہے۔ اگر ہماراوزیراعظم یا صدر بیرون ملک دورے پر چلے جائیں تو اس 

ملک کا ایک ادنیٰ افسر یا پاکستانی سفیر ہی ان کا استقبال کرتے ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کو بیرون ملک 

قدرکی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی کئی ممالک نے 

انہیں مبارکبادی پیغامات بھجوائے جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھاکہ اب دنیا کی نظر میں پاکستان کی قدر 

بڑھے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان نے 18 ستمبر 

2018ء کو سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا ، عمران خان پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے، جہاں مدینہ کے 

گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا جس کے بعد عمران خان 

نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دوسری مرتبہ دورہ کیا۔اس دورے کے 

دوران بھی وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب میں کافی عزت ملی اور انہوں نے عالمی سرمایہ کاری کانفرنس 

سے مرکزی خطاب بھی کیا اور کانفرنس کے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دئے ، یہی نہیں اس دورے 

کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی خصوصی ملاقات 

کی۔ لیکن چین پہنچنے پر وزیر ٹرانسپورٹ کا استقبال کے لیے آنا باعث تشویش ہے،
Imran khan Kay Istakbal Kay Liye Kon Aya? Imran khan Kay Istakbal Kay Liye Kon Aya? Reviewed by Raaztv on November 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.