Imran Khan Nay America ko sahat pegham de diya.



میرانشاہ (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان 

کا دورہ کیا،وزیراعظم نے دورہ کے دوران یادگارشہداء پر پھول بھی چڑھائے، وزیراعظم کو جاری آپریشنز، بے 

گھر افراد کی بحالی، سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کی تنصیب کے حوالے 

سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے باڑ کی تنصیب کا کام بھی 

دیکھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پیر کو 

وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیر ستان کے دورہ پر پہنچے، دورہ 

کے دوران سیکیورٹی صورتحال ، جاری آپریشنز اور بے گھر افراد کی بحالی پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر شما لی 

اور جنو بی وزیر ستان کے کے قبا ئلی عما ئد ین کے مشتر کہ جر گہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران 

خان نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کی عوام کے جذبہ کو سراہا جنہوں نے دہشت گردی کے خطرات اور 

چیلنجز سے ڈٹ کر مقابلہ کیاانہوں نے پاک فوج ،سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو دہشت گردی کے 

خلاف کامیاب آپریشنز کرنے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک اور انکی افواج نے دہشت 

گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور پاکستان جیسی کامیابیاں حاصل نہیں کی ہوں گی، ہم نے ایسی جنگ 

کا سامنا کیا جو ہم پر مسلط کی گئی اور اس کیلئے ہم نے سماجی و معاشی و انسانی اور اپنے پیاروں کے خون کی قیمت 

ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں دوبارہ ایسی کوئی جنگ نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 

افغانستان 

سمیت اپنی سرحدوں کے دوسری جانب بھی امن کے خواہشمند ہیں،پاکستان افغانستان امن عمل میں اپنا کردار 

ادا کرے گا۔
Imran Khan Nay America ko sahat pegham de diya. Imran Khan Nay America ko sahat pegham de diya. Reviewed by Raaztv on November 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.