Janiye Es Nay Aisa Kaya Elan Kiya.


نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کی غلطیاں دوسرے میں نہیں دہرائیں 

گے۔اپنے ایک انٹرویو میں ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ابوظبی میں جیت کے قریب پہنچ کر ہار جانے پر ہر کھلاڑی کو 

مایوسی ہوئی لیکن مثبت پہلو یہ ہے 7 ماہ کے طویل وقفے کے بعد میدان میں اترنے والی ٹیم نے پاکستان کا ڈٹ 

کر مقابلہ کیا، گرین شرٹس اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر ہی عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمائے 

ہوئے ہیں۔ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ کیویز بعض موقع پر چند غلطیاں نہ کرتے تو میزبان ٹیم پر قابو پایا جا 

سکتا تھا، فتح کے اتنے قریب آ جانے سے یہ حوصلہ ضرور ملا ہے کہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو دباؤ میں 

لاتے ہوئے سیریز میں کم بیک کر سکتے ہیں، کیوی فیلڈرز نے مشکل کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی پیش کی،بولرز 

کے حوصلے بھی جوان ہیں، دوسرے میچ میں فتح حاصل کریں گے۔
Janiye Es Nay Aisa Kaya Elan Kiya. Janiye Es Nay Aisa Kaya Elan Kiya. Reviewed by Raaztv on November 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.