Juhi chawla ke ghar khushiyan hi khushiyan.




اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ جوہی چا ولہ کی 51ویں سالگر ہ 

آج منائی جارہی ہے۔13نومبر1967 کو بھا رتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا 

ہونے والی اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1986میں فلم ’سلطنت‘ 

سے کیا۔ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمیں بھی پروڈیوس کیں 

جن میں’ اشوکا،چلتے چلتے اور پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ سرفہرست ہیں۔با لی وڈ فلم 

’قیامت سے قیامت تک‘ کو جوہی چا ولہ کی بہترین فلم قرار دیا جا تا ہے جس میں 

انھوں نے سپر اسٹار عامر خان کے مد مقا بل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھاکر 

سب کے دل جیت لیے تھے۔اداکارہ جوہی چا ولہ نے اپنی دل موہ لینے والی 

مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت 1984میں انڈیا کا مقابلہ حسن جیت کر مس 

انڈیاکا ٹائٹل بھی اپنے نا م کیا۔70سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی جوہی 

چا ولہ کی کامیاب فلموں میں’ قیامت سے قیامت تک، ڈر، بول رادھا بول،ہم ہیں 

راہی پیار کے، ڈپلیکیٹ، یس باس، عشق، دراڑ، راجو بن گیا جنٹلمین،جھنکار 

بیٹس،تین دیواریں، بس اک پل،I amاور سن آف سردارسمیت دیگر زبانوں کی 

فلمیں بھی شامل ہیں جن کی بدولت انہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے
Juhi chawla ke ghar khushiyan hi khushiyan. Juhi chawla ke ghar khushiyan hi khushiyan. Reviewed by Raaztv on November 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.