Khawab me thapar khanay ki sharmnaak waja.



👆

میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ میرے گاوں میں رہنے والے ایک شخص نے کسی وجہ سے غصہ میں آکر 

مجھے دو تھپڑ مارے ہیں ،وہ مزید تھپڑ مارنا چاہتا تھا لیکن میں وہاں سے ہٹ گیا ۔میرے اندر اس سے بدلہ لینے 

کی شدید خواہش پیدا ہوتی ہے ۔میں سوچ رہا تھا کہ کس طرح اس سے بدلہ لیا جاسکتا ہے کہ میری آنکھ کھل 

گئی۔میں اس رات سے شش و پنج میں مبتلا ہوں کہ اس خواب کا مقصد مجھے کیا دکھانا ہوسکتا ہے ۔ آپ اسک

ی تعبیر بتادیں گے تو میں ذہنی پریشانی سے نکل سکوں گا (عرفان ۔ شیخوپورہ) تعبیر۔خواب میں تھپڑ کھانے کی 

تعبیر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی اس میں کیفیات کیا تھیں ۔جو کیفیت آپ نے بیان کی ہے 

اس کے مطابق خواب کی درج ذیل تعبیریں ہوسکتی ہیں جنہیں آپ اپنے معاملات کی وجہ سے پرکھ سکتے ہیں 

۔ ایک تعبیر یہ ہے کہ آپ نے ماضی میں کسی کو دھوکا دیا اور اب اس سے عزت اور احترام کی توقع کریں 

گے مگر ایسا ممکن نہیں ہوگا اوردل میں اسکے لئے کینہ بڑھ جائے گا ۔ دوسری تعبیر یہ ہوسکتی ہے کہ آپ 

بہت غیر محتاط ہیں جس کی وجہ سے ایسے کام کرگزرتے ہیں جس سے لوگ آپ کی عزت نہیں کرتے اور اس 


پر آپ کو غصہ آتا ہے۔ یہ لوگ میری عزت کیوں نہیں کرتے لہذا آپ اندر ہی اندر ان کے ساتھ کچھ 

کرگزرنے کا سوچتے ہیں ۔ان دونوں خوابوں کی رو سے آپ کے اندر منفی سوچ پل رہی ہے لہذا اپنے آپ کو 

بدلنے کی کوشش کریں تاکہ لوگوں میں گرتا ہوا اپنا احترام بچا سکیں۔کسی کام پر بے اصولی سے بلاوجہ نہ 

اڑیں،غلط کام کریں گے تو اسکا جواب آپ کو فوری غلط ملے گا اور پھر آپ کو ڈپریشن لاحق ہوسکتا ہے ۔

تیسرے تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ کسی وقت آپ کا رشتہ کسی نے رد کیا ہوگا تو اس پر آپ کے اندر رنج اور 

انتقام کا جذبہ پیدا ہوسکتا ہے ۔آپ اس خواب کے مضرات سے بچنے کے لئے یا غفار یا ستار روزانہ ایک سو 

پڑھا کریں (واللہ اعلم الصواب )(خواب و استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل 

پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا 

(systemtoday14@yahoo.com )
Khawab me thapar khanay ki sharmnaak waja. Khawab me thapar khanay ki sharmnaak waja. Reviewed by Raaztv on November 07, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.