Kin Kin Shehroon Me Kitni Barish Ho Gi?




اسلام آباد(نیو زڈیسک) کہاںکہاں بارش کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی 

ٹھنڈی خوشخبری سنادی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے رم 

جھم نے موسم حسین بنا دیا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی بڑھ گئی، فیصل آباد، 

حافظ آباد اور گردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی، پہاڑوں پر برفباری نے 


سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ لاہور کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے رم جھم 

سے درجہ حرارت مزید گر گیا، موسم بھی حسین ہوگیا، شہر کو ٹھنڈی ہوا کے 

جھونکوں اور سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ موسم سرد ہونے پر شہریوں 

کے چہرے کھل اُٹھے، بوندا باندی سے بھی سموگ میں مزید کمی آگئی۔شیخوپورہ، 

رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور 

کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ فیصل آباد، حافظ 

آباد اور گردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر 

ہوئی۔دوسری طرف سوات، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم 

مزید سرد ہوگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 

بعض مقامات پر آج رم جھم کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ 

پہاڑوں پر آئندہ چند روز میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
Kin Kin Shehroon Me Kitni Barish Ho Gi? Kin Kin Shehroon Me Kitni Barish Ho Gi? Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.