Kofta Plao.


کوفتہ پلاؤ


قیمہ آدھ سیر

 چاول آدھ سیر

 گھی ایک پاؤ
 پیاز آدھ پاؤ
 دہی آدھ پاؤ
 لہسن ایک گٹھی
 بھنے چنے ایک چمچہ
 پسا ہوا گرم مصالحہ تولہ بھر

ترکیب

قیمہ پیس لیں، لہسن بھی پیس لیں، آدھی پیاز اور آدھی ادرک پیس لیں باقی آدھی 

باریک کاٹ لیں۔ چاول صاف کر کے بھگو دیں۔ قیمے میں پسا ہوا پیاز، ادرک ، گرم 

مصالحہ ، نمک مرچ اور چنے ملا کر باریک پیس لیں۔ اور گولیاں بنا کر تل لیں۔ 

باقی گھی میں پیاز سرخ کر یں ۔ اور تلے ہوئے کو فتے، پسا ہوا لہسن ادرک دہی اور 

نمک ڈال کر اتنا بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے اس میں چاولوں سے دُگنا 

پانی ڈال دیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو چاول نچوڑ کر ڈال دیں۔ ایک کنی رہ جائے تو 

دم دے دیں۔ 

Kofta Plao. Kofta Plao. Reviewed by Raaztv on November 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.