Mahir Elam e Najoom nay pakistanio ko khush kar diya.



اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو سیاسی مبصرین کی 

جانب سے یہ دعوے منظر عام پر آننا شروع ہوئے کہ عمران خان کا اقتدار بہت 

جلد ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے ۔ تاہم یوسف رضا 

گیلانی کو وزارت عظمیٰ ملنے کی نوید سنانے والے ماہر علم نجوم نے ستاروں کی روشنی 

میں ایسی خبر دے دی کہ تمام سیاسی مبصرین و عمائدین حیران رہ گئے۔ تفصیلات 

کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نامور 

صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ ملک کے نامور ماہر علم نجوم عمر فاروق نے 

عمران خان کی ڈیٹ آف برتھ اور پلیس آف برتھ کا ذائچہ نکالا ہے۔ انکا کہنا تھا 

کہ یہ وہی عمر فاروق ہیں جنہوں نے پہلے اعتزاز احسن کو پیش گوئی کی تھی کہ 

اگلے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ہونگے اور پھر انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو 

بھی یہی بتایا ۔ عمر فاروق نے جو زائچہ بنایا ہے اس کے مطابق عمران خان کے پہلے 

ہاؤس میں سیارہ مریخ اور مارس ہے ، جس کی وجہ سے یہ تیزی سے فیصلہ کرتے 

ہیں۔ اور وزیر اعظم کے گھر کا جو مالک ہے وہاں ستارہ زُحل حاوی ہے اور ستارہ 

زُحل 18 ڈگری پر بیٹھا ہوا ہے ستارہ لبرا میں ۔ ستاروں کی روشنی میں عمر فاروق 

نے جو تفصیلات مہیا کی ہیں انکے مطابق عمران خان چااہے کسی کو پسند آئیں یا نہیں 

لیکن اگلے دس سالوں کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے۔
Mahir Elam e Najoom nay pakistanio ko khush kar diya. Mahir Elam e Najoom nay pakistanio ko khush kar diya. Reviewed by Raaztv on November 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.