ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے سپر سٹار رومن رینز کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں
پھیلائی جارہی ہیں کہ ان کا کینسر سے انتقال ہوگیا ہے ۔ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ
ان کا باقاعدگی کے ساتھ علاج جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایک تصویری خبر زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا
گیا ہے کہ رومن رینز کا انتقال ہوچکا ہے۔ اس خبر کے ساتھ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسلنگ کی
دنیا کے معروف ناموں نے ایک تابوت اٹھا رکھا ہے۔ تابوت کی حقیقت تو یہ ہے کہ یہ آنجہانی ریسلر بگ
ڈیڈی کا ہے جن کا انتقال 2014 میں ہوا تھا اور رومن رینز کی موت کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کینسر کے مرض
میں مبتلا ہیں اور ان کا گزشتہ کچھ ہفتوں سے علاج جاری ہے۔رومن کی صحت کے حوالے سے ان کے قریبی
ساتھی سیٹھ رولنز ’جو خود بھی معروف ریسلر ہیں ‘ نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی طرح رومن رینز کا خیال رکھ
رہے ہیں اور ہر 2 گھنٹے بعد انہیں دیکھنے جاتے ہیں۔ ’ مجھے پتا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اچھی حالت
میں ہے‘۔سیٹھ رولنز نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے رومن کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم اور جذباتی تھے
لیکن اب ان کی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ’ رومن کی حالت بہت بہتر ہے، میرا خیال ہے کہ وہ اس چیز کے ساتھ بھی اچھے سے لڑ لے گا، یقیناً وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ آسان ہوتا جائے گا، لیکن گزشتہ 2
ہفتے بالخصوص پچھلا ہفتہ بہت ہی اہم تھا کیونکہ اس دوران رومن کی صحت میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ سے ہم
بہت پریشان تھے‘۔
Marof resler roman reigns ka intkal .
Reviewed by Raaztv
on
November 05, 2018
Rating:
No comments: