Maryam does not ask you anything just for one thing.



 مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف آج اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمرہ اپنے 

بھائی ، مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملنے کے لیے 

نیب آفس لاہور پہنچے ۔ ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال سمیت شریف فیملی 

پر چلنے والے کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 

شہبازشریف کی فیملی ڈھائی گھنٹےطویل ملاقات کےبعدنیب آفس سےروانہ ہوگئی ہے 

۔ ملاقات میں شہبازشریف نےبڑےبھائی نوازشریف سے اپنی والدہ شمیم اخترکی 

خیریت دریافت کی، نصرت شہباز،حمزہ شہباز،یوسف عباس اوردیگرفیملی ممبرزبھی 

نیب آفس پہنچے تھے۔ ملاقات میں شہبازشریف کےبیٹےسلمان شہبازکی ممکنہ 

گرفتاری پربھی بات چیت ہوئی ، پارٹی کی موجودہصورتحال اورسیاسی 

منظرنامےپربھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن 

کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز سے درخواست کی وہ سیاست میں 

واپس آجائیں۔خیال رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حراست میں لے رکھا ہے۔ جبہ نیب حکام 

کی جانب سے وزارت داخلہ سے باقاعدہ طور پر درخواست کر دی گئی ہے کہ مسلم 

لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے 

نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان 

کیا گیا ہے کہ حکومت شریف فیملی کے خلاف مزید 4 کیسز نیب کو بھیجنے جا رہی 

ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ 

نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر اور جہاز کا غیر قانونی 

استعمال کیا جبکہ ن لیگی دور حکومت میں صرف ہوئی سفر کے دوران تین سو چالیس 

ملین روپے غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے ۔ نواز شریف کے دور حکومت میں 

مریم نواز وزیر اعظم کا جہاز استعمال کرتی رہیں جس کا کیس فائل کیا جا رہا ہے۔
Maryam does not ask you anything just for one thing. Maryam does not ask you anything just for one thing. Reviewed by Raaztv on November 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.