Mufti Muneeb ul Rahman Ko Nazar band Kar diya gaya.



کراچی (نیوزڈیسک) :حکومت کی جانب سے مفتی منیب الرحمان کو گھر میں نظر بند 

کردیا گیا ہےحکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے کہ مفتی منیب الرحمان کسی 

بھی شخص سے ملاقات نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حکومت کی 

جانب سے تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا تھا جس میں تحریک 

کی اعلیٰ قیادت سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس موقع پر کراچی 

میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا 

خادم حسین رضوی کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 

یہ حمایت صرف محدود وقت کے لیے نہیں بلکہ غیر محدود وقت کے لیے ہے۔

مفتی منیب الرحمان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔اس حوالے تازہ 

ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو بھی نظر بند کر دیا ہے ۔ 

انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کو انہی کے گھر میں نظر بند کیا 

گیا ہے۔اس موقع پر باہر سے آنے والے کسی بھی شخص کو مفتی منیب الرحمان 

سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ۔انکی نظر بندی کی خبر سامنے آتے ہی 

مذہبی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت شروع کر دی ہے۔مذہبی 

حلقوں کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک غیر سیاسی اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں 

ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک روا رکھنا قابل مذمت ہے۔مذہبی حلقوں کی جانب 

سے خبردار کیا جارہا ہے کہ حکومت علمائے کرام کے خلاف اس طرح کے مذموم 

عزائم سے باز رہے۔
Mufti Muneeb ul Rahman Ko Nazar band Kar diya gaya. Mufti Muneeb ul Rahman Ko Nazar band Kar diya gaya. Reviewed by Raaztv on November 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.