Mulak bar me haji abdul wahab k janazay k liye kaya bhag door lagi rahi.




حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ کے لیے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان کراچی 

ائیرپورٹ پر جمع ہو گئے جس پر پی آئی اے لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے لگی 

،مسافروں نے کرائے میں اضافی کی بھی شکایت کی ہے۔قومی ایئرلائن کی جانب 

سے مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی 

پرواز چلائی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود ایئرپورٹ پر شدید رش ہے۔ذرائع کے 

مطابق پی آئی اے اور نجی ایر لائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں 

جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھتے ہی ایرلائینز نے کرائے میں 

اضافہ کردیا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور کا کرایہ 40 ہزار تک وصول کیا جا 

رہا ہے جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریوینیو منجمنٹ سسٹم کے تحت 

کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔دوسری جانب پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی 

سے خصوصی پرواز تین بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئی ہے جب کہ شام 6 بجے تک 

مزید دو پروازیں کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی 

ائیر لائن ائیر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 لینڈ کرگئی جب کہ ائیر 

پورٹ سے رائے ونڈ کیلئے خصوصی گاڑیاں مسافروں کو لیکر جنازگاہ جائیں گی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے میں مسافروں سے یکطرفہ کرایہ 22 

ہزار500جب کہ ریٹرن کرایہ 45 ہزار روپے لیا گیا، پی آئی اے کو کراچی کی 

ایک پرواز سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے 

مطابق مولانا طارق جمیل امیر تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب کے انتقال کی خبر سن 

کر کراچی کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس لاہور آ گئے تاہم انہو ں نے دوروں پر نکلی 

ہوئی تمام تنظیموں کو تبلیغ کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے
Mulak bar me haji abdul wahab k janazay k liye kaya bhag door lagi rahi. Mulak bar me haji abdul wahab k janazay k liye kaya bhag door lagi rahi. Reviewed by Raaztv on November 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.