Mulk Bar Me Ahtjaj Zor Pakar Gaya.



 آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں 

مظاہرین نے ٹائروں کے علاوہ موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا وہیں ملک کی اہم شاہراہوں بالخصوس 

لاہور کی ہائی ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے 

شہریوں کو گذشتہ روز سے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ امن 

و امان کی صورتحال بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر آج پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کے لیے عام تعطیل 

ہے جبکہ کئی دفاتر اور دکانیں بھی بند رکھی گئی ہیں۔یہی نہیں بلکہ لاہور میں انتظامیہ نے احتجاج کو مزید پھیلنے 

سے روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل کر رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر احتجاج کی کئی 

ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں پُر تشدد مظاہرین کو ٹائروں کو آگ لگاتے اور موٹر سائیکلوں کو نذر آتش 

کرتے ہوئےدیکھا گیا۔ شہر بھر کی کئی اہم شاہراہوں سے دھوئیں کے کالے بادل بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ 

لاہور کی ایک شاہراہ پر ہونے والے احتجاج کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: دوسری جانب صوبہ پنجاب 

میں سیکورٹی خدشات کے باعث رینجرز کو بھی طلب کیا گیا۔ رینجرز پنجاب کے حساس مقامات کی حفاظت کریں 

گے۔ پنجاب کے حساس مقامات کی سیکورٹی اب سے رینجرز کے ہاتھ میں ہوگی۔صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، 

جبکہ احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کرنے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ محکمہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے تحت صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جو 31 اکتوبر سے 10 

نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنوں، جلسے جلوسوں اورریلیوں پر 

پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ پولیس نے بھی مشتعل مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Mulk Bar Me Ahtjaj Zor Pakar Gaya. Mulk Bar Me Ahtjaj Zor Pakar Gaya. Reviewed by Raaztv on November 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.