Nabhi Akram ﷺ Jab Khana Kaba Me dahal Honay Lage Tu Kaya Howa?



علامہ ابن سعد نے ‘طبقات میں عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کا بیان نقل کیا ہے 

کہہم خانہ کعبہ کا دروازہ ہفتہ میں سوموار اور جمعرات ، دو دن کھولا کرتے تھے۔ 

ایک دن رسول اکرمؐخانہ کعبہ میں داخل ہونے لگے، تو میں نے دروازہ بند کردیا اور 

آپؐ کو کچھ نازیبا کہا۔ آپؐ نے میری اس حرکت کو برداشت کیا اور فرمایا: عثمان! 

ایک دن آئے گا تو دیکھے گا کہ یہ چابی میرے ہاتھ میں ہوگی۔ میں جسے چاہوں گا، 

دوں گا۔ میں نے کہا: یہ تب ہوگا، جب قریش ہلاک ہوجائیں گے۔آپؐ نے 

فرمایا:نہیں! بلکہ اس دن قریش زندہ ہوں گے اور عزت پائیں گے۔ آپؐ خانہ کعبہ 

میں داخل توہ وگئے مگر آپؐ کی یہ بات میرے دل میں جم گئی اور میں نے یقین 

کرلیا کہ جو آپؐ نے فرمایا ہے،ایسا ہوکر رہے گا۔جب مکہ فتح ہوا تو آپ ؐنے فرمایا: 

عثمان ! چابی لاؤ میں نے چابی لاکر دے دی۔ آپؐنے وہ چابی اپنے ہاتھ میں لی،پھر یہ 

کہتے ہوئے واپس کردی: یہ چابی لو، یہ ہمیشہ تمہارے پاس رہے گی۔ اگر کوئی تم 

(سے چھینے گا تو وہ ظالم ہوگا۔ (بشکریہ محدث فورم
Nabhi Akram ﷺ Jab Khana Kaba Me dahal Honay Lage Tu Kaya Howa? Nabhi Akram ﷺ  Jab Khana Kaba Me dahal Honay Lage Tu Kaya Howa? Reviewed by Raaztv on November 22, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.