Nawaz Sharif Ki dobara Giraftari Ka Makaan.



لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں دفاع پیش نہ کرنے کے 

فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرقانون اعتزاز احسن نے نواز شریف کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا ہے۔تفصیلات 

کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں دفاع نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق 

وزیراعظم نواز شریف نے نیب کی  جانب سے دائر العزیزیہ ریفرنس میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا ہے کہ 

استغاثہ میرے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، میں العزیزیہ اسٹیل ملریفرنس میں اپنا دفاع پیش نہیں کر 

رہا۔احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 151 سوال دیے گئے تھے جبکہ سابق وزیراعظم نے چار 

سوالوں کے جواب کیلئے اضافی وقت مانگا تھا۔اس سے پہلے نواز شریف قطری خطوط سے بھی لاتعلقی ظاہر کر 


چکے ہیں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف گرفتار ہو 

جائیں گے۔اعتزاز احسن نےمزید کہا میں کسی کے بھی جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، نواز شریف کے بیانات 

کے بعد مجھے تولگتا ہے ان کا بچنا مشکل ہوچکاہے پتہ نہیں کون نواز شریف کا مشیر ہے جو ان کو الٹے الٹے 

مشورے دے رہا ہے، پہلے انہوں نے تقریر میں اپنے ذرائع آمدن بتائے اور اب ان سے راہ فرار اختیار 

کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے پہلے سو دن کے پلان سے متعلق 

کہا عمران خان کا سو دن کا منصوبہ صرف شور شرابہ تھا، یہ منصوبے وہاں بنائے جاتےہیں جہاں صدارتی نظام 

لاگو ہوتا ہے، تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، تبدیلی

لانا ان کے بس کی بات نہیں۔
Nawaz Sharif Ki dobara Giraftari Ka Makaan. Nawaz Sharif Ki dobara Giraftari Ka Makaan. Reviewed by Raaztv on November 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.