Oil prices declined in the entire world but intelligence has increased in Pakistan, dangerous news came to Pakistanis.



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کی ’خوشی‘ 

میں عوام کے ’کڑاکے‘ نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود 

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ 

گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 35 فیصد کمی نظر انداز کرتے ہوئے 

حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم 

مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پیٹرولیم کو 

ارسال کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 5 روپے 


21 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش 

کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے اور نئی 

قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی 

کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔عالمی منڈی میں 

امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی 

اور 57 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، ایک ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی 

ہوئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 فیصد کے بجائے 7 فیصد ہی کمی 

کر دے تو پٹرول اور ڈیزل 7 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 

کم ہونے سے درآمدی بل کم ہوگا جس سے پاکستان کو کم ادائیگیاں کرنی پڑیں گی۔
Oil prices declined in the entire world but intelligence has increased in Pakistan, dangerous news came to Pakistanis. Oil prices declined in the entire world but intelligence has increased in Pakistan, dangerous news came to Pakistanis. Reviewed by Raaztv on November 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.