Patrol ki kimatoon me zabar dast kami.




کراچی (نیوز ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری 

ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے امکانات 

روشن ہوگئے۔یکم نومبر سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنا شروع ہوئیں 

جس کی سب بڑی وجہ ایرانی سپلائی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی ہے، 

امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام 

تیل بھی 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 69 ڈالر36 سینٹس فی بیرل میں ٹریڈ کر 

رہا ہے، دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد یعنی 6 ڈالر فی 

بیرل سستا ہوچکا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا 

ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی 

کا اعلان کرسکتی ہے جس سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو گی۔
Patrol ki kimatoon me zabar dast kami. Patrol ki kimatoon me zabar dast kami. Reviewed by Raaztv on November 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.