PIA announces re-launches for major cities of 2 major countries





کراچی(نیوز ڈیسک ) پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے 

ہوئے مسقط اور شارجہ کے لئے ایک برس سے زائد عرصہ سے معطل پروازیں 

شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے شعبہ کمرشل نے کاروبار کو وسعت 
دینے حکمت عملی طے کی ہے تا کہ مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ اور ریونیو میں 

اضافہ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدرات پی 

آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائرمارشل ارشد ملک نے کی۔لاہور سے 

مسقط کی پروازوں کا دوبارہ آغاز17 نومبر سے کیا جارہا ہے ۔ پی آئی اے ہفتہ وار 

دو پروازیں بروز ہفتہ اور اتوار چلارہی ہے ان پروازوں سے پاکستان سے مسقط کے 

لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعد اد نو ہو جائے گی ۔ لاہور کے علاوہ پشاور، تربت اور 

گوادر سے مسقط کے لئے پروازیں پہلے سے ہی چلائی جا رہی ہیں۔اسی طرح 

سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے بھی 20 نومبر سے دو ہفتہ وار پروازیں شروع کی 

جارہی ہے یہ پروازیں منگل اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔ان پروازوں کے بعد 

شارجہ کے لئے پروازوں کی ہفتہ وار تعداد پانچ ہو جائے گی جن میں سے تین پہلے 

ہی تربت سے شارجہ کے لئے روانہ ہوتی ہیں۔ائر ارشل ارشد ملک نے ان 

پروازوں کے اجراء پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ائر لائن کارکنان کو سروس کے 

معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی جس سے 

ریونیومیں اضافہ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ائر لائن کی بحالی اور 

تنظیم نو ہر صورت میں ہو گی اور حکومت اس سلسلے میں بھر پور تعاون کر رہی ہے۔
PIA announces re-launches for major cities of 2 major countries PIA announces re-launches for major cities of 2 major countries Reviewed by Raaztv on November 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.