Postmortem report samne aa gayi.


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایس ایس پی طاہر داوڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔طاہر داوڑ کو فائرنگ 

کرکے نہیں بلکہ تشدد کرکے قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی طاہر خان دراوڑ کا تعلق خیبر 

پختونخواہ پولیس سے تھا۔کچھ روز قبل وہ اسلام آباد دورے پر تھے کہ ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات آئی 

تھیں۔پولیس کی جانب سے بہت کوشش کے باوجود بھی وہ اسلام آباد سے برآمد نہ ہوئے ۔پولیس نے 

تحقیقات کا دائرہ پھیلاتے ہوئے اس کیس کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی ۔تاہم پولیس انکا 

سراغ لگانے میں ناکام رہی۔13 نومبر کو سامنے آنے والی خبر کے مطابق ایس ایس پی رورل طاہر خان خٹک 

کو قتل کر دیا گیا ۔ ایس ایس پی طاہر خان درواڑ کو افغانستان میں قتل کیا گیا۔انکو اغوا کر کے کچھ دن پنجاب 

میں رکھا گیا اور پھر میانوالی لے کر جایا گیا۔پھر ایس ایس پی طاہر خان دراوڑر کو بنوں کے راستے افغانستان 

لے جایا گیا تھا جہاں انکو صوبے ننگرہار میں قتل کیا گیا۔اس خبر کی تصدیق ہوتے ہی پاکستانی حکام کی جانب 

سے افغان حکام کے ساتھ رابطہ کیا اور 2 روز کی تگ و دو کے بعد ایس ایس پی طاہر خان دراوڑ کی لاش 

پاکستانی حکام نے حاصل کر لی۔15 نومبر کولاش ملنے پر انکا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آ گئی 

ہے۔ایس پی کی موت لاش ملنےسے چندروز قبل ہوئی۔ایس پی طاہرداوڑ کےجسم پرگولی کا نشان نہیں۔طاہر 

داوڑکے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔تشدد سےطاہر داوڑ کےبازواورپاؤں کی ہڈیاں ٹوٹیں۔طاہر داوڑکامعدہ 

خالی تھا،کئی دن بھوکا پیاسا رکھا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے

حوالے کر دی گئی۔
Postmortem report samne aa gayi. Postmortem report samne aa gayi. Reviewed by Raaztv on November 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.