Samsung nai duniya ka pehla folding wala mobile bana liya.




سیول(نیوز ڈیسک) جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے دنیا کے 

پہلے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون کا اعلان حال ہی میں ایک ڈویلپر کانفرنس کے 

موقع پر کیا گیا تھا۔ اب جنوبی کورین نیوز ایجنسی نے یہ انکشاف بھی کر دیا ہے کہ 

اپنی طرز کے اس پہلے فون کا نام ’’گیلکسی ایف‘‘ یا ’’گیلکسی ایکس‘‘ ہو سکتا ہے۔ 

اگلے سال مارچ کے مہینے میں جب گیلکسی ایس 10 متعارف کروایا جائے گا تو اس 

کے بعد ایک اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایس ٹین کے فائیو 

جی ورژن کے ساتھ ہی فولڈ ہونے والا فون ’’گیلکسی ایف‘‘ بھی متعارف کروا دیا 

جائے گا۔ یقیناً یہ ایک حیرتناک ایجاد ہے، لیکن قیمت بھی اسی حساب سے حیران 

کن ہے۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ’’گیلکسی ایف‘‘ کی متوقع قیمت 1770ڈالر، یعنی 

لگ بھگ 237000 پاکستانی روپے ہوسکتی ہے۔  یاد رہے کہ کمپنی کی طرف سے یہ 

اختراعی ماڈل سان فرانسسکو میں ہونے والی ڈویلپرز کانفرنس 2018ء میں متعارف 

کروایا گیا تھا۔ یہ فون انفینٹی فلیکس ڈسپلے کا حامل ہے جو کھولا اور بند کیا جا سکتا 

ہے۔ جب یہ بند ہو گا تو فون بن جائے گا اور جب اسے کھولا جائے گا تو اس کی 

سکرین 7.3انچ کی ہو جائے گی اور یہ ایک ٹیبلیٹ بن جائے گا۔ رپورٹ کے 

مطابق اس فون کی موٹائی سام سنگ کے سابق ماڈلز کی نسبت 45فیصد کم ہے اور 

اس کے لیے اینڈرائیڈ کا ایک خاص ورژن تیار کیا گیا ہے جو فون اور ٹیبلیٹ 

دونوں صورتوں میں کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں بیک وقت 3ایپلی 

کیشنز چلانے کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے اس نئے فون کی 

زیادہ تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئیں۔ سام سنگ کے شعبہ موبائل پراڈکٹ 

مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر جسٹن ڈینی سن کا کہنا تھا کہ ’’ڈسپلے کو فولڈنگ کے 

قابل بنانے کے کی وجہ سے ہمیں اسے انتہائی باریک کرنا پڑا۔ اس سے قبل دنیا 

میں اتنا باریک ڈسپلے نہیں بنایا گیا۔ یہ ایسا حیرا ن کن فون ہے کہ میں یقین سے 

کہہ سکتا ہوں جب یہ صارفین کے ہاتھوں میں آئے گا تو وہ اس کے گرویدہ ہو 

جائیں گے۔‘‘


Samsung nai duniya ka pehla folding wala mobile bana liya. Samsung nai duniya ka pehla folding wala mobile bana liya. Reviewed by Raaztv on November 15, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.