Saudi Arabia heard a huge news of the people of umrah.



جدہ(نیو ز ڈیسک ) جدہ میں آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراء کے امکانات کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقاد 

کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں وزارت حج و عمرہ کی عہدے داروں اور عمرہ کمپنیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت 

کی، جس میں آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراء کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے مہمان 

خصوصی سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان تھے۔ اس موقع پر حکومتی اور عمرہ کمپنیوں کے نمائندگان کی جانب 


سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراء پر مکمل اتفاقِ رائے پایا گیا۔ ڈاکٹر وزان کا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے 

مخصوص زمروں میں شامل افراد کو آن لائن ویزے جاری کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس 

انقلابی اقدام کی بدولت عمرہ زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔کیونکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن 

سلمان کے وژن 2030ء کے مطابق 2030 میں معتمرین کی سالانہ گنتی 3 کروڑ تک لے جانے کا پلان شامل 

ہے۔
Saudi Arabia heard a huge news of the people of umrah. Saudi Arabia heard a huge news of the people of umrah. Reviewed by Raaztv on November 29, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.