ایک طرف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کشمیر پر اپنے
متنازعہ بیان کے حوالے سے خبروں میں ہیں تو دوسری طرف سینئر صحافی ہارون
الرشید نے آفریدی کے تحریک انصاف میں شامل نہ کیے جانے کے حوالے سے
تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔ہارون الرشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں
نے کئی سال پہلے عمران خان کو کہا تھا کہ انہیں سیاست میں لایا جائے کیونکہ وہ
کراچی ، لاہور، پشاور اور راولپنڈی سے 4 نشستیں باآسانی جیت سکتے ہیں لیکن
عمران خان نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔ہارون الرشید کے مطابق عمران خان نے
ان کی تجویز پر کہا تھا کہ آفریدی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اس لیے اسے
کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے اور دوسری بات یہ بھی ہے کہ وہ گفتگو میں محتاط نہیں
ہے۔ہارون الرشید نے ایک ٹویٹ میں آفریدی کی جانب سے کشمیر پر دیے جانے
والے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” اس موضوع پر آدمی کو بات
نہیں کرنی چاہیے جس کے اور چھور سے واقف نہ ہو۔ شاہد آفریدی سادہ سا آدمی
ہے جو کشمیریوں کے قتل پر آزردہ ہے“۔ ہارون الرشید نے شاہد آفریدی کو
سیاست کے پیچ و خم سے ناآشنا بھی قرار دے دیا۔
Shahid Afridi Kay Mutnaza Bayan Par
Reviewed by Raaztv
on
November 15, 2018
Rating:

No comments: