Stay away from my husband! Sharmila Farooqi Hathon par baras pari.



پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ان کے شوہر کے ساتھ قربتیں بڑھانے

کی خواہشمند خاتون پر برس پڑیں ۔ شرمیلا فاروقی نے خاتون کو وارننگ دیتے

ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے شوہر سے دور رہے ۔ شرمیلا فاروقی کی جانب سے

خاتون کی تصویر بھی شیئر کی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی ۔ فیس بک پر

ایک پوسٹ میں شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر کے پیچھے پڑنے والی خاتون کو

سخت وارننگ دی ۔ انہوں نے کہا ” شیری جمالی! میرے شوہر سے دور رہو“۔

شرمیلا فارقی نے کہا ” سنگل خواتین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شادی شدہ

شخص کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ چاہے وہ رابطہ فون

کالز، ٹیکسٹ میسجز ، سوشل میڈیا پر ان باکس پیغامات ، باہر گھومنا پھرنا ، یا

قربتیں بڑھانے کے ذریعے ہو“۔ شرمیلا فاروقی کی جانب سے پوسٹ کیے جانے پر

فیس بک پر ان کی ایک خاتون دوست نے شیری جمالی کو اپنی شادی ٹوٹنے کی

وجہ قرار دیا اور کہا ”میں بھی اس سب سے گزر چکی ہوں، یہ بہت ہی خوفناک

ہے، مجھے صرف اسی شیری کی وجہ سے طلاق ہوئی ہے“۔ اپنے سٹیٹس میں

شرمیلا فاروقی نے شیری جمالی کی تصویر شیئر کی اور ان پر خوب برسیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا ” شیری جمالی ! تم نے غلط عورت سے پنگا لیا ہے، میں

تمہیں سیدھا کردوں گی، اپنے گندے ہاتھ میرے شوہر سے دور رکھو ، گھر توڑنے

والی بطخ“۔ شرمیلا فاروقی کی جانب سے شیری جمالی کی تصویر شیئر کیے جانے

کے بعد ڈیلیٹ کردی گئی ہے ۔ فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر شیری جمالی کا

کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے جبکہ ہیش ٹیگز میں بھی شرمیلا فاروقی کی حد تک اس

خاتون کا تذکرہ نظر آتا ہے۔ اب یہ خاتون کون ہے اور اس کا شرمیلا فاروقی کے

شوہر کے ساتھ کیا تعلق ہے ، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ خیال

رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 2015میں سابق ڈی جی ایف آئی

اے احمد ریاض شیخ کے صاحبزادے ہشام ریاض شیخ کے ساتھ شادی کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کی شادی ہال میں گھوڑے پر بیٹھ کر انٹری اور اپنی مہندی پر ڈانس

میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی دن تک زیر بحث رہے تھے۔کچھ روز پہلے شرمیلا

فاروقی نے ایک بیٹے کو بھی جنم دیا ہے ، اب شیری جمالی کی انٹری بیٹے کی

پیدائش کے بعد ہوئی ہے یا پہلے سے اس کا ہشام ریاض شیخ کے ساتھ کچھ چل رہا

ہے، یہ تو فریقین ہی بتاسکتے ہیں۔
Stay away from my husband! Sharmila Farooqi Hathon par baras pari. Stay away from my husband! Sharmila Farooqi Hathon par baras pari. Reviewed by Raaztv on November 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.