Which province of Pakistan came from Ranveer Singh?




روم (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک بار پھر 

شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر 

سنگھ گزشتہ روز14 نومبر کو کونکنی رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں 

بندھے تھے اور یعنی 15 نومبر کودونوں کی ایک بار پھر سندھی روایات کے مطابق 

شادی انجام پائی۔ دپیکا کا تعلق انڈو آریان قوم سے ہے لہٰذا پہلے شادی کونکنی رواج 

کے مطابق ہوئی جب کہ رنویر سنگھ سندھی ہیں لہٰذا دوسری بار شادی سندھی رسوم 

کے مطابق انجام پائی۔ یہ بات رنویر کے پاکستانی مداحوں کے لیے نہایت دلچسپی کا 

باعث ہوگی کہ رنویر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اوران کے دادا سندر 

سنگھ بھاونانی پہلے کراچی میں رہتے تھے تقسیم کے وقت وہ ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔ 

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے کونکنی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کے لیے 

سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیاتھا جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا دلہن 

نے سندھی روایات کے مطابق ہونے والی شادی کے لیے سرخ لہنگے اورسفید 

شیروانی منتخب کی۔ سخت سیکیورٹی ہونے کے باوجود دونوں کی شادی کی کچھ تصاویر 

لیک ہوئی ہیں جن میں مہمان سفید رنگ کے لباس میں اور رنویر سنگھ سفید کرتے 

میں نظر آرہے ہیں جس پر سنہری کڑھائی کا کام نظر آرہا ہے۔ نیا شادی شدہ جوڑا 

شام تک اپنی شادی کی آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرے گا۔
Which province of Pakistan came from Ranveer Singh? Which province of Pakistan came from Ranveer Singh? Reviewed by Raaztv on November 17, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.