After the dollar Saudi Rayal and Amarati Darham took place



کراچی (ویب ڈیسک) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی 


اڑان برقرار رہی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 139روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 139.70روپے 

کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔یورو اور برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو بھی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان 

برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالرمزید30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے سے بڑھ 

کر138.90روپے اور قیمت فروخت138.70روپے سے بڑھ کر139روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی جب کہ 

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت 

خرید139روپے سے بڑھ کر139.20روپے اور قیمت فروخت139.50روپے سے بڑھ کر139.70روپے کی 

سطح پر جا پہنچی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی155.90روپے سے بڑھ 

کر157روپے ہوگئی اور قیمت فروخت1.30روپے کے نمایاں اضافے سی157.50روپے سے بڑھ 

کر158.80روپے ہو گئی اسی طرح80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید175.20روپے سے 

بڑھ کر176روپے اور قیمت فروخت177روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے 

مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 36.70روپے سے بڑھ کر36.90روپے اور قیمت فروخت37.05روپے سے 

بڑھ کر38.20روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 37.55روپے سے بڑھ کر37.80روپے 

اور قیمت فروخت 37.90روپے سے بڑھ کر38.20روپے کی سطح پر پہنچ گئی ،چینی یو آن کی قیمت خرید 19.30روپے اور قیمت فروخت 20.30روپے پر مستحکم رہی ۔
After the dollar Saudi Rayal and Amarati Darham took place After the dollar Saudi Rayal and Amarati Darham took place Reviewed by Raaztv on December 07, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.