Agar nawaz sharif ko giraftar karna hai .



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ 

ن کے قائد نواز شریف نے سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے 23 مارچ تک 

مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احتساب 

عدالت کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت میں ن لیگ کا ایڈوائزری بورڈ معاملات دیکھے گا۔

ایڈوائزری بورڈ میں پارٹی کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مرکزی رہنما شامل ہوں گے۔پ جب کہ کل تک 

ایڈوائزری بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا۔جب کہ دوسری طرف آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے 

حق میں شوہد دینے میں ناکام رہے ہیں۔العزیزیہ فلیگ شپ کا فیصلہ ایون فیلڈ سے مختلف نہیں ہوگا۔آئینی 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال میں نواز شریف کو 14 سال قید اور جائیداد بھی قبضے میں لے جا سکتی 

ہے۔ فیصلہ نیب قوانین کے تحت ہی آئے گا۔جب کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی 

ون آن ون ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں احتساب عدالت کے متوقع فیصلے پرگفتگوکی گئی۔ عدالتی 

فیصلہ حق میں آنے پرخاموشی اخیتار کرنے کے حوالے سے غورکیا گیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 

کے خلاف فیصلہ آنے پرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد دونوں رہنما ایک 



دوسرے سے چلتے چلتے سرگوشیوں میں بھی باتیں کرتے رہے اوربات چیت کے دوران زیادہ تر بات 

نوازشریف نے ہی کی جبکہ شہباز شریف خاموشی سے نواز شریف کی بات سنتے رہے۔ واضح رہے کہ احتساب 

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکا فیصلہ گذشتہ روز محفوظ 

کرلیا تھا جو 24 دسمبرکوسنایا جائے گا۔
Agar nawaz sharif ko giraftar karna hai . Agar nawaz sharif ko giraftar karna hai . Reviewed by Raaztv on December 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.