Big news about foreign happiness.



لاہور (ویب ڈیسک) غیر ملکی اسمگلر حسینہ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر 

ملکی اسمگلر حسینہ کے خلاف ،منشیات اسمگلنگ کیس ایک با پھر ملتوی ہو گیا۔ماڈل ٹریسا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

ملزمہ کو ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سرکاری وکیل کا سیشن عدالت سے مسترد کیا 

گیا ترمیمی چالان بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے مزید مہلت مانگی گئی۔عدالت نے 

استدعا منظور کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو دو روز کا وقت دے دیا۔کسٹم حکام نے ملزمہ کے خلاف چالان جمع 

کروا رکھا ہے جب کہ ملزمہ کے خلاف مقدمے کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جب کہ غیر ملکی 

ماڈل ٹریسا پاکستانی جیل میں دو کتابوں کی مصنفہ بھی بن گئیں ہیں۔غیر ملکی ماڈل ٹریسا کا کہنا ہے کہ رہائی پانے 

کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر 

دو کتابیں لکھی ہیں۔ملزمہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جلد جیل سے رہائی پا کر اپنی دونوں کتابوں کو 

چھپواؤں گی۔ جیل میں ساتھی خواتین بھی بہت اچھی ہیں۔پاکستانی قومی زبان کے ساتھ ساتھ سلائی کا کام بھی 

سیکھ رہی ہوں۔دوسری جانب غیر ملکی ماڈل نے اپنے ملک کی سفارت خانے کی خاتون سے ملاقات کی اور اپنے 


کیس سے متعلق بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 

ماڈلنگ کے لیےپاکستان آئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور 

ائیرپورٹ سے ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف کسٹم 

حکام نے چالان مکمل کرکے جمع کروا رکھا ہے۔
Big news about foreign happiness. Big news about foreign happiness. Reviewed by Raaztv on December 11, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.