Chief Justice heard the news of Nawaz Sharif. What's going to happen.



اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف پاکپتن دربار اراضی کیس میں سپریم کورٹ میں پیش 

ہوگئے۔سپریم کورٹ میں پاکپتن اراضی کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا 

کہاں ہیں نوازشریف صاحب ؟ جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف روسٹرم پر آ گئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا 

تحریری موقف پر آپ کی کیا رائے ہے ؟ نواز شریف نے جواب دیا 32 سال پرانا واقعہ ہے، میرے علم میں 

نہیں کہ ایسا کوئی حکم جاری کیا ہو۔چف جسٹس نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پہلے آپ کو کیس 

کا بیک گرائونڈ بتا دوں ؟ اوقاف پراپرٹی کے دعویداروں نے عدالت میں کیس کیا، ہائیکورٹ نے بھی کہہ دیا 

کہ زمین محکمہ اوقاف کی ہے، آپ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف زمین نجی ملکیت میں دے دی، اگر آپ 


نے اوقاف کی زمین نجی ملکیت میں نہیں دی تو آپ بری الذمہ ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے 

بتایا نواز شریف نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا، عدالت نے 

کیس میں نواز شریف کو بطور سابق وزیراعلٰی پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں 

طلب کیا تھا۔یاد رہے گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر 

سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے 

کہ نواز شریف خود آ کر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا ؟۔
Chief Justice heard the news of Nawaz Sharif. What's going to happen. Chief Justice heard the news of Nawaz Sharif. What's going to happen. Reviewed by Raaztv on December 04, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.