Construction of the first part of Lahore-Karachi Motorway was completed.



لاہور (نیوزڈیسک) لاہور تا کراچی موٹروے کے پہلے حصے کی تعمیر مکمل ہوگئی، لاہور تا عبدالحکیم موٹروے 

سیکشن کو تکمیل کے بعد 15 جنوری سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین 

راہداری منصوبے کے تحت ملک میں موٹرویز کی توسیع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں 

موٹروے کے مختلف سیکشنز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت سب سے اہم 

ترین شاہراہ لاہور کراچی موٹروے کے پہلے سیکشن کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ لاہور کراچی موٹروے منصوبے 

کے تحت لاہور سے عبدالحکیم تک موٹروے کے سیکشن کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ رواں برس عام انتخابات 

سے قبل اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے لاہور عبدالحکیم موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا 

تھا، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور عبدالحکیم موٹروے کا 
تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی افتتاح کر دیا تھا۔ اسی باعث موٹروے افتتاح کے چند روز بعد ہی بند کر دی گئی 

تھی۔ تاہم اب نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے لاہور تا کراچی موٹروے کے سلسلے میں لاہور تا عبدالحکیم 



موٹروے کے سیکشن کی تعمیر مکمل ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ہائے وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 

تعمیر مکمل ہو جانے کے بعد اب لاہور تک عبدالحکیم موٹروے کو 15 جنوری کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے 

گا۔ لاہور تا عبدالحکیم موٹروے 200 کلومیٹر سے زائد طویل ہے۔ لاہور تا عبدالحکیم موٹروے کی تعمیر مکمل 

ہونے کے بعد ابلاہور سے ملتان تک کے سفر میں کئی گھنٹے کی کمی آئے گی۔
Construction of the first part of Lahore-Karachi Motorway was completed. Construction of the first part of Lahore-Karachi Motorway was completed. Reviewed by Raaztv on December 11, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.