Es Khbar Nay Social Media Par tofaan Barpa Kar diya.



کرائسٹ چرچ: آج صبح سے نیوزی لینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سابق 

آف اسپنر نیتھین مک کلم کی موت کی افواہ گردش کررہی ہے۔ تاہم اس خبر کو غلط ثابت کرنے کے لئے 

انہیں خود سوشل میڈیا پر اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کے لئے آنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 

موجود مختلف کرکٹ پیجز سے یہ غلط خبر پھیلی کہ کیوی ٹیم کے سابق کپتان برینڈن مک کلم کے بھائی نیتھن 

مک کلم چل بسے ہیں۔بعض کرکٹ شائقین اس جھوٹی افواہ پر یقین کر بیٹھے اور افسوس کا اظہار کرنے لگے، 


لیکن اس خبر کی حقیقت اُس وقت کھل کر سامنے آئی جب نیتھن مک کلم کو خود اپنے صحیح سلامت ہونے کی 

تصدیق کے لئے ٹویٹر کا سہارا لینا پڑا۔ مک کلم نے ٹویٹ کیا کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور پہلے سے زیادہ 

اچھا ہوں، نہیں جانتا کہ یہ خبر کہاں سے آئی مگر یہ جھوٹی خبر ہے۔
Es Khbar Nay Social Media Par tofaan Barpa Kar diya. Es Khbar Nay Social Media Par tofaan Barpa Kar diya. Reviewed by Raaztv on December 01, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.