For many years, millions of heartbreaking patients are very sad news about famous Muslim actress Qader Khan.



اسلام آباد(نیو زڈیسک)کئی برسوں سے بیمار کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف مسلمان اداکار قادر خان بارے 

انتہائی افسوسناک خبر ۔۔ مداح اچا نک خبر پر سکتے میں آگئے ۔۔ لیجنڈ اداکار قادر خان ان دنوں شدید بیمار ہیں 

اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر 

خان گزشتہ کئی برس سے بیمارہیں تاہم ان دنوں ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی ہے اور انہیں تشویشناک 

حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں 

وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے سرفراز اوربہو کے ساتھ کینیڈا میں رہ 

رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ ان میں 

نمونیا کی علامات بھی ظاہر ہورہی ہیں۔قادرخان کے بیٹے سرفرازنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان 

کے والد کو چلنے میں مشکل پیش آتی تھی وہ چلنے میں ڈرتے تھے کہ گرجائیں گے، گزشتہ برس ان کے گٹھنے کا 

بھی آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کے والد نے چلنے سے انکارکردیا تھا اس کے بعد سے ہی 


ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ سرفراز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے والد جلد صحت یاب ہوجائیں 

گے۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا 

ہے اور250 فلموں میں مکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے 

ہیں
For many years, millions of heartbreaking patients are very sad news about famous Muslim actress Qader Khan. For many years, millions of heartbreaking patients are very sad news about famous Muslim actress Qader Khan. Reviewed by Raaztv on December 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.