Former Prime Minister Yousaf Raza Gilani said in support of Imran Khan,



کوٹ مٹھن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جنوبی صوبہ بنانا چاہتی 

ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں، پیپلزپارٹی نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔ ان خیالات کا اظہار 

انہوں نے کوٹ مٹھن میں حضرت با با فرید شکر گنجؒ کے مزار پرحاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو 



کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنوبی صوبہ بنانا چاہتی ہے تو ہم ان 

کے ساتھ ہیں۔ صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کریں گے تو دہشت گردی ختم ہوگی، پیپلز پارٹی کے دورہ 

اقتدار سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے کوٹ مٹھن کو بینظیر برج کا تحفہ دیا، اس کے علاوہ 

جلال پور پیر والا میں بھی پل ہم نے بنوایا، ہم نےفاصلے کم کئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 

پیپلزپارٹی نے کسی کیخلاف انتقامی کارروائیاں نہیں کیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت اپنے منشور میں جنوبی 

صوبے سے متعلق کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیرِ اعظم سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں عارضی 

سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے لیے سفارشات دی جانی تھیں۔
Former Prime Minister Yousaf Raza Gilani said in support of Imran Khan, Former Prime Minister Yousaf Raza Gilani said in support of Imran Khan, Reviewed by Raaztv on December 14, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.