Har pakistani ka apne mobile me yea app instal kar leen.



اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے 

لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں۔وزیر اعظم نے ایپ کا لنک بھی شئیر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 

سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے 

قائم کیے جانے والا سٹیزن پورٹل عوام کی شکایات سے بھر گیا۔وزیراعظم عمران خان کے شکایات پورٹل پر 24 روز میں ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے سولہ ہزار سات سو ستر شکایات کا ازالہ 

کر دیا گیا جبکہ 84 ہزار سے زائد شکایات پر کام جاری ہے۔ شکایت گزاروں میں ملک کے ہر شعبے کے افراد 

شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اس حوالے سے بتایا کیہ 24 دنوں کے 

دوران شکایتی ایپ کے ذریعے عوام نے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شکایات وزیراعظم آفس کو ارسال کیں جن 

میں سے 16ہزار 770 کو حل کردیا گیا جبکہ 84 ہزار پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے چوبیس 

دنوں کے دوران وزیراعظم آفس ایپ کو 4 لاکھ 54 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنی 


شکایات درج کروا رہے ہیں۔ اب تک 54 فیصد مردوں جبکہ 6 فیصد خواتین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔ اس 

حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات 

کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزارشکایتیں پورٹل کو موصول ہوئیں۔59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں ، باقی پر کام جاری ہے۔29 

ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی دیا ۔
Har pakistani ka apne mobile me yea app instal kar leen. Har pakistani ka apne mobile me yea app instal kar leen. Reviewed by Raaztv on December 16, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.