Hijab utarne se inkar,Imthan me baithne se rok diya gaya.



گوا کے دارلحکومت پنجی میں سفینہ خان نامی 24 سالہ لڑکی کو چیکنگ کے دوران حجاب اتارنے سے انکار پر 

امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سفینہ خان نے قومی اہلیتی ٹیسٹ (نیٹ) 

منظم کرنے والے افسران پر الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ 18 دسمبر کو امتحان دینے پہنچی تو چیکنگ کے دوران 

اس نے ‘حجاب’ اتارنے سے انکار کیا جس پر اسے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے صحافیوں سے 

گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حجاب اتارنے سے انکار پر اسے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا گیا، یہ امتحان یو جی 

سی کے نیٹ امتحان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کروا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفینہ منگل کو دوپہر کے 

ایک بجے امتحان دینے پہنچی اور قطار میں کھڑی ہو گئی تھی، ایڈمٹ کارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران دستاویز 

دیکھے گئے اور پھر حجاب اترانے کے لئے کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جحاب کے ساتھ میں امتحان نہیں دے 


سکتیں، جس کے بعد سفینہ نے کہا کہ حجاب ہٹانا اس کے مذہبی روایت کے خلاف ہے۔ جس کے جواب میں 

افسر نے کہا کہ حجاب کے ساتھ وہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب افسران نے 

مؤقف اپنایا ہے کہ امتحان میں نقل روکنے اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاب اور دوسری چیزوں کی 

اجازت نہیں ہے۔
Hijab utarne se inkar,Imthan me baithne se rok diya gaya. Hijab utarne se inkar,Imthan me baithne se rok diya gaya. Reviewed by Raaztv on December 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.