Hindustaan ki nyi chaal pakistan ko bari peshkash kar di.



بھارت (ویب ڈیسک) بھارت نےپاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مدد کرنے کی

پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشتگردی کے

خلاف پاکستان کو مدد کرنے کی پیشکش کر دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے

کہنا چاہتے کہ اگر افغانستان میں دہشتگردی اور طالبان کے خلاف جنگ ، امریکی

مدد سے لڑی جا سکتی ہے تو پھر پاکستان بھی دہشتگردی کے خلاف بھارت کی مدد

لے سکتا ہے۔جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا

کہ بھارت میں گذشتہ ساڑھے چار سال سے کوئی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا۔

دہشتگردی صرف مقبوضہ کشمیر تک محدود ہے ، تاہم وہاں بھی صورتحال بہتر ہو

رہی ہے۔حکومت جموں و کشمیر کو سیاسی عمل میں لے آئی ہے، وہاں پنچایتی

الیکشن کامیابی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ بھارت جو بغیر کسی ثبوت کے بھی پاکستان

کو ملک میں ہونے والی دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہراتا آیا ہے، نے پاکستان کو اچانک

ہی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کر دی جس پر کئی سوالات اُٹھ

رہے ہیں کہ یا تو بھارت نے اپنی پاکستان مخالف پالیسی کو تبدیل کر لیا ہے یا پھر

بھارت کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف مدد کی پیشکش کسی چال یا سازش کا

حصہ ہے۔تاہم اس حوالے سے تو وقت آنے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ آخر اس مدد

کی پیشکش کے پیچھے بھارت کی کیا نیت تھی اور کیا بھارت واقعی پاکستان کی مدد

کرنا چاہتا ہے یا پھر یہ صرف دنیا کو دکھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ


ابھی حال ہی میں بھارت نے پاکستان کے دو طلبا کی ایک تصویر کو بنیاد بنا کر

انہیں دہشتگردی قرار دے دیا تھا ، یہی نہیں بلکہ نئی دہلی پولیس نے بھی تصدیق

کیے بغیر ہی ان کی تصویر کی بنا پر تھریٹ الرٹ بھی جاری کر دیا تھا۔
Hindustaan ki nyi chaal pakistan ko bari peshkash kar di. Hindustaan ki nyi chaal pakistan ko bari peshkash kar di. Reviewed by Raaztv on December 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.