How many years will it take to improve the economy,





اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے میں دو سے تین سال لگ 

جائیں گے۔ ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے بلکہ سچ بولیں گے ہم نے مشکل حالات کے باوجود 

برآمدات کی صنعت کیلئے بجلی اور گیس سستی کی ، ٹی وی ٹاک شوز وہ بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جو کوئی 

خرید نہیں رہا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے غریب آدمی پر بوجھ 

نہین ڈالا، جب ہم اقتدار میں آئے تو معیشت کا برا حال تھا۔ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کیے 

اور دو لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر ٹیکس لگایا ، دسمبر 2017سے روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔ 

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے ۔سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے ملک کا نقصان 

ہورہا ہے۔ 70فیصد غریب صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہین بڑھائی ، معیشت کی بہتری میں دو سے تین سال 

لگ جائیں گے ۔ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے بلکہ سچ بولیں گے ۔ہم آئی ایم ایف کی طرف اس 

وقت جاتے ہیں جب زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالرز کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بینکس 


بھی قرضے نہیں دیتے ، اس صورتحال سے بچنے کیلئے برآمدات بڑھانی پڑتی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا 

جاتا ہے اور بیرون ملک سے آنے والی رقوم میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ہم نے مشکل حالت کے باوجود 

ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس اور بجلی سستی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ٹا ک شوز وہ بیانیہ بیچنے کی 

کوشش کررہے ہیں جو عوام خرید نہیں رہے اس کی وجہ حکومت کا نجی ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ دینا ہے۔ ماضی 

کی حکومت نے ٹی وی چینلز کو اربوں روپے کے اشتہارات دئیے میڈیا کو یہ سوچنا پڑے گا کہ نیوز پروگراموں 

کی ریٹنگ کیوں کم ہوگئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تگڑا شخص ہے۔ اقتدار میں آنے 

کے بعد ہم نے ضمنی بجٹ پیش کیا جس میں صاحب ثروت لوگوںپر ٹیکس لگایا گیا ۔ چالیس فیصد غریب ترین 

پاکستانیوں کے پاس بجلی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے
How many years will it take to improve the economy, How many years will it take to improve the economy, Reviewed by Raaztv on December 06, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.