Hum Pakistan Me Ye Cheez Kayam Kareena Gye | Raaztv



اسلام آباد(ویب ڈیسک) قطر کی پاکستان میں ویزہ سینٹر کے قیام کی تیاریاں مکمل قطر کے سفیر ثقر بن مبارک 

المنصوری کل ویزہ سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وزارت سمندر پار پاکستانی کی کوششیں رنگ لے آئیں قطر حکومت 

کی پاکستانیوں کو ویزہ میں درپیش مسائل کے لیے پاکستان میں اپنےویزہ سینٹر کے قیام سے متعلق تمام انتظامات 

کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں قطر کی جانب سے پاکستان ویزہ سینٹر کا بضابطہ 

افتتاح کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں قطر کے سفیر ثقر بن مبارک المنصوری کل ویزہ سینٹر کا 

افتتاح کریں گے۔دوسری جانب برادر اسلامی ملک قطر نے پاکستانیوں کو ابتک کی بڑی خوشخبری سنا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق قطری سفارتخانے کی جانب سے وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کو لکھے گئے اپنے ایک خط 

میں بتایا ہے کہ کی ریاست نے پاکستان کو ان 8 ممالک میں سے ایک منتخب کیا ہے، جہاں قطر میں کام کرنے 

کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے ‘قطر ویزا سینٹرقائم کیا جائے گا۔ یہ خط وزیراعظم کے معاون خصوصی 

برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کے نام لکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر عرب خلیجی 

ممالک میں وہ پہلا ملک بن گیا تھا جس نے ملک میں کافی عرصے سے رہائش پذیر تارکین وطن کو شہریت 

دینے کا اعلان کیا تھا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کی ہدایت پر حکومت نے ہر سال 100تارکین وطن کو 

شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Hum Pakistan Me Ye Cheez Kayam Kareena Gye | Raaztv Hum Pakistan Me Ye Cheez Kayam Kareena Gye | Raaztv Reviewed by Raaztv on December 26, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.