Imran Khan's plan is best to improve the condition of the poor.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کا عالمی میڈیا بھی معترف ہو 

گیاواشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے کو ہر طبقے کے لوگوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے 

ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بناا جا رہا ہے عالمی میڈیا 

اسی کی تعریف کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں 

وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی ہے۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور 

ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں 

کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کاذریعہ مہیا کرنا ہے۔آرٹیکل 

کےمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں 

دلچسپی رکھتے ہیں۔۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کاکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں 

مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم 

دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔تاہم 

انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس 

پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے 

خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے 

وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشائی لوگ پولٹری 

کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات 


جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ایک عوامی 

سروے بھی کیا گیا۔ عوامی سروے کے مطابق 81 فیصد عوام نے وزیراعظم کی بات کو سنجیدہ اور قابل عمل 

قرار دے دیا جبکہ 19 فیصد کہتے ہیں کہ اس کو محض مذاق ہی سمجھا جانا چاہیے۔اپوزیشن کی جانب سے اور 

خاص طور پر مسلم لیگ ن کی طرف سے اس منصوبے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
Imran Khan's plan is best to improve the condition of the poor. Imran Khan's plan is best to improve the condition of the poor. Reviewed by Raaztv on December 19, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.