Muhammad Aamir Kay Chahnay waloon kay liye achi khabar.



 جنوبی افریقہ کے خلاف اہم سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کا امکان ہے جبکہ محمد عباس کی 

شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ٹیم کی تشکیل 

پر مشاورت کا آغاز کردیاہے، ٹیم کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو 

بلال آصف کی جگہ اس اہم ٹور کے لیے موقع دینے پر غور کیا جارہا ہے،شان مسعود کو تیسرے اوپنر کی 

حیثیت سے ٹیم کا حصہ بنایا جارہاہے، ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم،حارث سہیل 


اور اظہر علی اپنی جگہ برقر ار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ سعد علی، حسن علی، میرحمزہ، فہیم اشرف، شاہین 

شاہ آفریدی، اسد شفیق اور یاسر شاہ بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔محمد عباس کی شمولیت فٹنس سے 

مشروط ہوگی تاہم سلیکٹرز کو یقین ہے کہ محمد عباس فٹنس مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پہلا 

ٹیسٹ 26دسمبر سے شیڈول ہے، اس سے پہلے 19 دسمبر کو پریکٹس میچ رکھا گیا ہے۔
Muhammad Aamir Kay Chahnay waloon kay liye achi khabar. Muhammad Aamir Kay Chahnay waloon kay liye achi khabar. Reviewed by Raaztv on December 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.