Muryaam Nawaz Meri Beti ...



لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ لوگ معاشی قاتل اور غدار ہیں، چور اور ڈاکوؤں نے قوم 

کو یہاں تک پہنچایا، یقین ہے اب احتساب کا عمل تیز ہوگا. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید 

احمد نے کہا کہ نواز شریف کو منی ٹریل دینے کا پورا موقع دیا گیا لیکن وہ پیش نہ کر سکے۔عوام کو جس فیصلے کا 

انتظار تھا وہ آ گیا اب احتسابی عمل تیز ہونے جا رہا ہے، اللہ آسمانوں پر فیصلہ کرتا ہے،اس فیصلے میں عمران 

خان اور موجودہ حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پر یقین 

ہے لیکن فیصلے کو نہیں مانتےجب عدالت میں کیس لڑنے کا وقت ہوتا ہے یہ این آر او مانگتے ہیں۔ دیانت 

داری سے سمجھتا ہوں کہ بھونڈے طریقے سے یہ کیس لڑا گیا، کیس لڑنا تھا تو آصف زرداری سے ہی سیکھ 


لیتےوہ بہترین طریقے سے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 

رکی ہوئی ٹویٹس پربہارآگئی ہے اب مذید ٹویٹس بھی آئیں گی۔ وہ میری بیٹیوں جیسی ہے اس پر میں کوئی مزید 

بات نہیں کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے کیس میں جج کے انتقال کے بعد نوعیت بدل گئی تھی اس میں 

بھی تاخیر کی گئی تھی، کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہیے خبروں کی سرخی کے لیے نہیں۔
Muryaam Nawaz Meri Beti ... Muryaam Nawaz Meri Beti ... Reviewed by Raaztv on December 24, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.