NAB has heard a great news about Shahbaz Sharif about the family.



کرپشن کیس میں بریت کے حوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی ۔۔نیب کی جانب 

سے صاف پانی کرپشن کیس کا ریفرنس داخل کروا دیا گیا۔نیب کی جانب سے دائر 

کردہ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے 

مطابق نیب نے صاف پانی کرپشن کیس میں ریفرنس تیار کر لیا ہے اور اسکی کاپیاں 

بھی تیار کی جارہی ہیں۔اس ریفرنس کو اگلے ہفتے فائل کیا جاسکتا ہے۔تاہم اس 

حوالے سے مسلم لیگ ن کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ صاف پانی کرپشن کیس میں 

تیار ہونے والے ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کا نام نہیں ۔

دوسرے الفاظ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز صاف پانی کیس میں بچ نکلے۔ نیب 

کے تیار کردہ ریفرنس میں 20 افراد نامزد ہیں۔صاف پانی کرپشن ریفرنس میں 

سابق چیف ایگزیکٹیو صاف پانی وسیم اجمل اور سابق رکن صوبائی اسمبلیی انجنیر 

قمراسلام کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ریفرنس میں نامزد افراد میں ڈپٹی سیکرٹری 

ہاؤسنگ خالد ندیم، چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ 

سلیم اختر، چیف پروکیورمنٹ آفیسر ناصر قادر، مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس پی پمپس 

مسعود، اختر ظہور ڈوگر، معین الدین اور محمد یونس کے نام شامل ہیں۔ نیب کے 

مطابق ملزمان نے فلٹریشن پلانٹس کی اصل قیمت سے 40 فیصد زائد رقم کے بل 

پاس کروائے تھے اور فلٹریشن پلانٹس کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر جعلی 

کاغذات کی مدد لی تھی۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق 

صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عمران خان 

سے نہیں سنبھالی جارہی ۔ صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق 

صدر کا کہناتھا کہ عوام کی قیادت کے اصل حقدار ہم ہیں نہ کہ آپ کے بنائے 

ہوئے پتلے ۔ ان کا کہناتھا کہ کپتان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور یوٹرن 


لیے ۔اب ان سے حکومت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی ملکی معیشت ۔آصف 


زرداری کامزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں صدارت کا اختیار بھی پارلیمنٹ کو 

منتقل کیا اگر ایسا نہ ہوتا تو آج پکوڑے والے اور ڈینٹسٹ صدر نہ بن سکتے۔ اگر 

حکومت کام نہ کرسکی تو گھر جانا ہوگا ۔ ہم نے اپنے دور میں کسی کو سیاسی قیدی بنا 

یا اور نہ ہی انتقام کے طور پر کسی کا احتساب کیا ۔
NAB has heard a great news about Shahbaz Sharif about the family. NAB has heard a great news about Shahbaz Sharif about the family. Reviewed by Raaztv on December 03, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.