Nawaz Sharif Ny Khamoshi Tor Di.



اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز نے فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت میں اپنا 

بیان قلمبند کرایا ہے انہوں نے بتایا کہ اثاثے حسن نواز نے بنائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ میں مالک مجھے 

قرار دیا جا رہا ہے ، اسلام آباد احتساب عدالت کےجج محمد ارشد نے ملک نے فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی 

تو سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور ملزم تحریری بیان بھی جمع کروا دیا ہے ۔ نواز 

شریف نے فلیگ شپ ریفرنس میں اب تک 136 سوالوں کے جواب دے دیے ہیں اور باقی چار سوالوں کے 

جوابات کچھ درستگیوں کے بعد 6 دسمبر کو جمع کروائیں گے۔ جج ارشد ملک نے فلیگ سپ ریفرنس کے بارے 

میں نواز شریف سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ بچے فلیٹس خریدتے تھے اور ان کی تزئین و آرائش 

کے بعد ہر فلیٹ کے نام پر کمپنی بنا کر بیچ دیتے تھے، جج ارشد ملک نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 

حسین نواز شریف کے ذریعے حسن نواز کو رقم جاتی تھی اور حسین نواز ہی آجاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا ، یا 

ٹرایل کے دوران قطری ہی آجاتا تو مسئلہ حل ہو جاتا۔ نواز شریف نے 342 کے بیان میں کہا کہ سیاسی 

مخالفین کی جانب سے میرے خلاف الزامات لگائے گئے، کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لیکن پھر بھی عدالت کو 



دستاویزات پیش کروں گا، جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ کے حکم پر ریفرنس دائر 

کیے گئے، حسن نواز نے اثاثے بنائے اور جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھے غلط مالک قرار دیا گیا۔ واجد ضیاء اور 

تفتیشی افسر کامران کے علاوہ کسی گواہ نے میرے خلاف بیان نہیں دیا، ان دونوں نے مجھے پھنسانے کی کوشش 

کی، تفتیشی افسر نے بھی خود کہا کہ ایسی کوئی دستاویز نہیں کہ بچے میرے زیر کفالت تھے۔
Nawaz Sharif Ny Khamoshi Tor Di. Nawaz Sharif Ny Khamoshi Tor Di. Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.