Prime Minister Imran Khan made a big demand from Facebook.



اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ 

پر زور دیا ہے کہ وہ جھوٹی خبریں، تشدد اور نفرت آمیز مواد پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کے غلط استعمال 

کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈان نیوز کے مطابق فیس بک کی پبلک پالیسی کے نائب صدر 

سائمن مِلنر سے وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو جھوٹی خبریں 

پھیلانے، تشدد اور نفرت آمیز مواد پھیلانے کی روک تھام کے لیے بھرپور میکانزم بنایا جائے۔ان کا مزید کہنا 

تھا کہ فیس بک، اپنے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے معاشرے کو لاحق منفی خطرات 

پر نظر رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید ذوالفقار عباس 

بخاری اور افتخار درانی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیس بک کے پاس پاکستان 

میں سماجی خدمات کے شعبے میں آن لائن کمیونٹی بنانے کے بہت مواقع موجود ہیں، خاص کر کمیونٹی ہیلتھ 


سروسز اور ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت سے آگاہی کی مہمات وغیرہ۔اس موقع پر سائمن مِلنر نے 

وزیر اعظم عمران خان کو فیس بک کی جانب سے آن لائن کمیونٹیز کے قیام، دور دروز بسنے والے معاشروں 

تک رسائی، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں مدد، قدرتی آفات کی صورت میں ریسپانس اور سوشل میڈیا 

کا غلط استعمال روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات سے آگاہ کیا۔
Prime Minister Imran Khan made a big demand from Facebook. Prime Minister Imran Khan made a big demand from Facebook. Reviewed by Raaztv on December 05, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.