Shah Salman announces such a statement regarding Iran that the whole world's mouths remain open.



ریاض(ویب ڈیسک)سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی حکومت خطے کی 

سلامتی کیلئے خطرہ ہے جبکہ سعودی عرب خلیج تعاون تنیظم کی یکجہتی کا خواہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیج 

تعاون تنظیم کے 39سالانہ اجلاس میں امیر قطر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم وہ شریک نہیں ہوئے 

ہیں جبکہ ان کی جگہ وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ، اجلاس کی صدارت سعودی بادشاہ شاہ سلمان 

کر رہے ہیں ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز خطے کے ممالک کی حفاظت اور دیرپا اقتصادی ترقی کے 



لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک ایک 

ہی جیسے حالات کا سامنا کررہے ہیں، دہشت گردی اور فرقہ واریت سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، یمن جنگ کو 

منطقی انجام تک پہنچائیں گے بغاوت کچلنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔شام کے حوالے سے گفتگو کرتے 

ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے تنازع کو پر امن اور سیاسی حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔قبل 

ازیں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزبانی نے شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی 

اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی مشترکہ مارکیٹ، کسٹمز یونین اور باہمی معاشی تعاون سے رکن 

ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا اور اسی کے پیش نظر جی سی سی کے لیڈر سربراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔یاد 

رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات میں کافی کشیدگی رہی ہے تاہم اب حالات 

بہتری کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
Shah Salman announces such a statement regarding Iran that the whole world's mouths remain open. Shah Salman announces such a statement regarding Iran that the whole world's mouths remain open. Reviewed by Raaztv on December 09, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.